گزری میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر دوسرے روز بھی احتجاج، سڑک بند

گزری میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر دوسرے روز بھی احتجاج، سڑک بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزری میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج کیاگیا۔

مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آگئے ہیں، گھر میں چھوٹے بچے بھی ہیں۔ایک جانب بھاری بل آتے ہیں اور دوسری جانب بجلی بھی نہیں ہوتی۔مظاہرین نے سڑک کو بند کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔گزشتہ روز بھی گزری پل پر احتجاج کیا گیا تھا، جس کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہا تھا۔ منگل کو بھی احتجاج کی وجہ سے گزری اور اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔گزشتہ روز ترجمان کے الیکٹرک نے احتجاج کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ گزری اور پی اینڈ ٹی کالونی کے نا دہندگان پر 56 کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں