کسٹمز کی کارروائی،اسمگل شدہ سگریٹ اور گٹکا پکڑا گیا

کسٹمز کی کارروائی،اسمگل شدہ سگریٹ اور گٹکا پکڑا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ اور گٹکا قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی جانب سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو رپورٹ بھجوائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کو قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بولٹن مارکیٹ کے گودام میں بڑے پیمانے پر اسمگل شدہ اشیاء ذخیرہ کی گئی ہیں۔ ٹیم نے رینجرز اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے حکام کے ہمراہ گودام پر چھاپہ مار کر اسمگل شدہ سگریٹس کے 403 کارٹن اور 1.4 میٹرک ٹن اسمگل شدہ گٹکا قبضے میں لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں