آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ تاحال تنخواہوں سے محروم
کراچی (آن لائن) محکمہ اسکول ایجوکیشن میں آئی بی اے ٹیسٹ کے ذریعے بھرتی ہونے والے فیز IIکے ہزاروں پرائمری اساتذ ہ گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ اکاؤ نٹنٹ جنرل (اے جی) سندھ بھی آئی بی اے فیز IIکے پرائمری اساتذہ کے آفس میں داخلے پر پابندی عائد کرچکا ہے ۔
2022ء میں سابق حکومت کے دور میں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں آئی بی اے ٹیسٹ کے ذریعے پرائمری و جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتی کی گئی تھیں۔ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ پرائمری اساتذہ ابھی تک پہلی تنخواہ بھی حاصل نہ کرسکے ہیں۔