واٹر کارپوریشن کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی آمدنی

واٹر کارپوریشن کو ڈیڑھ ارب  روپے سے زائد کی آمدنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین واٹر کارپوریشن مرتضیٰ وہاب صدیقی کی حکمت عملی کام کرگئی ،واٹر کارپوریشن کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے ۔

 منگل کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو اینڈ ایس سی )کے ایم ڈی سیکریٹریٹ میں چیئرمین واٹر کارپوریشن و مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت ادارے کے مالی معاملات پر اہم ترین اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلی بار ماہانہ ریکوری میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں