آئی جی سندھ سے 48 ایس پیز کی ملاقات

آئی جی سندھ سے 48 ایس پیز کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سے ایس پی ایس سے پی ایس پی کیڈر میں جانیوالے 48 ایس پیز نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ایس پیز نے آئی جی سندھ کا شکریہ ادا کیا اور انکی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی ایس کیڈر سے پی ایس پی کیڈر میں جانا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ سب آپکی سنجیدہ کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا۔آئی جی سندھ نے تمام ایس پیز کے لیے اپنی اور سندھ پولیس کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں