مہنگا دودھ فروخت کرنے پر دو دکانیں سربمہر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے رات گئے ۔۔
مختلف دکانوں پر اچانک چھاپے مارے اور کلفٹن اور ڈیفنس میں مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے پر دو دکانیں سربمہر کردیں۔ کمشنر کراچی کے مطابق انہوں نے خود دودھ خریدا دکانداروں نے دودھ فی لٹر 230 روپے دیا جبکہ دودھ کی سرکاری قیمت فی لٹر 200روپے ہے ۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ وہ خود جاکر مختلف دکانوں پرقیمتیں چیک کررہے ہیں ،دودھ اور دیگر اشیاء سرکاری قیمت پر ہر حال میں فروخت کروائیں گے ۔