سپارکو کے زیر اہتمام عالمی خلائی ہفتے کی افتتاحی تقریب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسپیس ایجنسی سپارکو کے تحت 2005 سے ہر سال خلائی ہفتہ منارہی ہے ۔
اس سال ورلڈ اسپیس ویک کا عنوان اسپیس اور انٹر پرینیورشپ رکھا گیا ہے ۔ سپارکو کے زیر اہتمام عالمی خلائی ہفتے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رینج اینڈ انسٹرومنٹیشن عامر سرفراز نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کا تعاون حاصل ہے ۔ چائنا کے اشتراک سے اسپیس پروگرام جاری ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے سال ہم ملٹی نیشنل سیٹلائٹ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سروس لانچ کریں گے ۔ جی پی ایس کی ایکوریسی 5 سے 10 میٹر ہے جو کہ 2.5 میٹر تک بڑھائیں گے ۔