کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک مایوس کن ہے ، پاسبان
کراچی(آن لائن)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ کراچی کی اسٹیل انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔سستی اسٹیل کا فائدہ پورے ملک کو ہے ۔ تمام صنعتیں اسٹیل انڈسٹری کی ترقی کی مرہون منت ہیں۔
اسٹیل کی صنعت، صنعتی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ کراچی کی صنعتوں کے علاوہ پورا ملک اضافی یونٹس کھپت پیکج سے مستفید ہو رہا ہے ۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا ٹربیونل کے زیر التوا فیصلے کی وجہ سے انڈسٹری کو بہت نقصان ہو رہا ہے جس میں صنعتی صارفین کے لیے اضافی کھپت پیکج کی توسیع کو چیلنج کیا گیا ہے ۔نیپرا ٹربیونل اس تاخیر کا ایک اہم سبب ہے کیونکہ یہ کیس ایک سال سے نیپرا اپیلٹ ٹربیونل میں بغیر کسی پیش رفت کے زیر التوا ہے ۔