مرکزی مسلم لیگ کے دوسرے کمیونٹی سینٹر کا افتتاح
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت نیوکراچی ٹاؤن میں دوسرے کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔
باضابطہ افتتاح کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے فیتہ کاٹ کر دعا کر کے کیا۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ نیوکراچی کے صدر محمد اسلم، مقامی ذمہ داران سعید بھگت،ذیشان ثمامہ سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔اہل علاقہ نے مرکزی مسلم لیگ کے کمیونٹی سینٹرکے قیام کو مستحسن اقدام اور قابل تقلید قرار دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمدندیم اعوان کا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی سزا عوام بھگت ر ہے ہیں۔پٹرول ، بجلی ،گیس کی قیمتوں میں بے انتہاعوام کے لیے سردرد بن چکا ہے ۔