انٹر کے تمام گروپوں کے نتائج کا اعلان ایک ہی دن کیا جائیگا

انٹر کے تمام گروپوں کے نتائج کا اعلان ایک ہی دن کیا جائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر بورڈ میں چیئرمین کی جانب سے اہم تبدیلیاں کردی گئی ہیں، پہلی بار انٹر میڈیٹ کے تمام گروپ کے نتائج ایک ہی دن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔

 چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر نسیم میمن نے دنیا نیوز کو بتایا کہ سالانہ نتائج کا اعلان 13 اکتوبر کو کیاجائیگا، جس میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور کامرس گروپ شامل ہیں، چئرمین انٹر بورڈ پروفیسر نسیم میمن کا کہنا ہے کہ سالانہ نتائج کی تقریب میں میڈیا کو مدعو نہیں کیا جائیگا، صرف پوزیشن ہولڈرز کو تقریب میں بلایا جائیگا، چیئرمین بورڈ پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں