پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے پہلی کانفرنس

پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے پہلی کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبے میں امن و امان کے حوالے سے طلب کردہ اعلیٰ سطح کی ویڈیو کانفرنس کا (PSRMS)کے ڈیش بورڈ کے ذریعے انعقاد کیا گیا۔ آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے صدارت کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر نوعیت کے جرائم کو کنٹرول کرنے اور۔۔۔

 امن وامان کی مزید بہتری کے لیے فیصلے کیے اور اس ضمن میں پولیس کو مذید ہدایات دیں،پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (PSRMS) پر تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کرائم ہیڈز پر مشتمل ڈیٹا کی انٹریز کریں گے جن کا آئی جی سندھ ہفتہ وار جائزہ لینگے اور مزید ضروری ہدایات دیں گے ۔اجلاس میں شریک ایڈیشنل آئی جی کراچی اور سندھ کی دیگر رینج کے ڈی آئی جیز نے متعلقہ رینج زونزاضلاع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور اس تناظر میں انسداد جرائم مفرور، اشتہاری ملزمان،اغواء برائے تاوان،ڈکیتی ورہزنی اوردیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں ،چھاپہ مار انٹیلی جنس بیسڈ ایکشن سمیت دیگر ضروری امور و اقدامات پر براہ راست و ذریعہ ویڈیولنک بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ انسداد جرائم اور باالخصوص دوران اسٹریٹ کرائمز قتل جیسے واقعات کے تدارک کے لیئے ڈسٹرکٹس ،زونز، رینج کے لحاظ سے مضبوط اور مستحکم روابط کے تحت آگے بڑھنا ہوگا، آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن پولیس اور انویسٹی گیشن پولیس کو باہم ملکر ایک دوسرے کے ہاتھوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں