انتظامیہ کے دعوے جھوٹ ثابت،مہنگائی بے قابو،سبزی اور گوشت کے من مانے نرخ

انتظامیہ  کے  دعوے  جھوٹ  ثابت،مہنگائی  بے  قابو،سبزی اور  گوشت  کے  من مانے  نرخ

کراچی اسٹاف رپورٹر)کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا کمشنر کراچی اور ضلعی انتظامیہ کے تمام تر دعووں کے باوجود ی اور گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں دکاندار من مانے نرخ وصول کرنے لگے ۔۔۔

 مہنگائی سے پریشان شہریوں نے کمشنری نظام کے ایکشن اور جرمانے کے اعداد و شمار کو ڈرامہ قرار دے دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مخلتف علاقوں میں مہنگائی کا جن مکمل طور پر بے قابو ہوگیا ہے برنس روڈ ، رنچھوڑ لائن، کھارادر، نارتھ ناظم آباد ، ایف بی ایریا اور گلشن اقبال میں سبزی اور گوشت کے من مانے ریٹس وصول کیے جانے لگے ہیں شہر کے مختلف بازاروں میں آلو سو سے ایک تیس روپے ، پیاس ڈیڑھ سو سے 160روپے کلو، ٹماٹر 190سے دو 210 روپے کلو فروخت کیے جارہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کے سبب غریب اور مڈل کلاس طقبے کیلئے سبزی خریدنا بھی مشکل بن گیا ہے اس کے علاوہ شہر میں گوشت فروشوں نے بھی گائے اور بکرے کے خود ساختہ ریٹس وصول کرنا شروع کردیئے ہیں گلشن اقبال ، برنس روڈ اور صدر میں گائے کا گوشت ساڑھے گیارہ سو سے بارہ سو روپے کلو جبکہ بکرے کا گوشت 21سو سے 22سو روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی اور ضلع انتظامیہ صرف اور صرف سرکاری ریٹس نافذ کرنے کے دعوے کررہے ہیں شہر میں ہر جگہ دکاندار من مانے ریٹس وصول کررہے ہیں اور منافع خوری کے سامنے پوری انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں