سی ای او واٹر کارپوریشن اور قریبی افسرکے دورہ جرمنی پر یونینزکے سوالات

سی ای او واٹر کارپوریشن اور قریبی افسرکے دورہ جرمنی پر یونینزکے سوالات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مشینری معائنے کے نام پر خصوصی فنڈز سے جرمنی جانے والے سی ای او واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین احمد اور قریبی افسر فیصل قریشی کے دورے پر سوالات اٹھنے لگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض یونینز کے رہنماؤں نے اعتراض اٹھایا ہے۔۔

 کہ مشینری معائنے کیلئے کوئی ٹیکنیکل افسر جرمنی کیوں نہیں گیا۔واٹر کارپوریشن کے فنڈز سے صرف سی ای او   سابق مختار کار جو کچھ ہی عرصے قبل واٹر کارپوریشن میں پوسٹ کیے گئے انہیں اس دورے پر کیوں ساتھ لے کر گئے ، اس کے علاوہ سی ای او کی بیرون ملک روانگی کے بعد سی ای او سیکریٹریٹ میں تعینات اکثر عملہ بھی پیر کو دفاتر سے غیر حاضر رہا ۔دوسری جانب واٹر کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام قانونی تقاضوں کے تحت سی ای او  اپنی ٹیم کے ساتھ بیرون ملک دورے پر گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں