جام نواز علی:واٹر سپلائی اسکیم سولر سسٹم سے منسلک

جام نواز علی(نمائندہ دنیا)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی بیرانی نے بلدیاتی الیکشن میں عوام سے کیاگیا وعدہ پورا کردیاجس کے بعد ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ واٹر سپلائی اسکیم کو مکمل سولر سسٹم سے منسلک کردیاگیا ۔۔
جس کا افتتاح چیئرمین ٹاؤن کمیٹی بیرانی اورنگزیب مری نے کیا۔ واضح رہے کہ بیرانی شہر میں زمینی پانی نمکین ہونے کے باعث شہری واٹر سپلائی اسکیم کے پانی پر انحصار کرتے ہیں مگر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہر میں اکثر و بیشتر پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑتا تھا، بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران چیئرمین بیرانی ٹاؤن اورنگزیب مری نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ واٹر سپلائی اسکیم کو سولر سسٹم سے منسلک کرکے شہر میں پائپ لائن کی اوپن تنصیب کی جائے گی ،تاکہ ڈرینج لائن کا گندا پانی واٹر سپلائی کے پانی میں مکس نہ ہوسکے ۔علاوہ ازیں اورنگزیب مری کا کہنا تھا کہ آج پہلے مرحلے میں واٹر سپلائی اسکیم کو سولر سسٹم سے منسلک کیا جارہا ہے، دوسرے مرحلے میں شہر میں اوپن پائپ لائن کی تنصیب کے منصوبے پر عملدرآمد ممکن بنایا جائے گا۔