نگراں وزیر صحت کا این آئی سی وی ڈی کا دورہ،مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیز یز کا دورہ کیا اور ایکٹنگ چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر طاہر صغیر سے ملاقات کی۔ نگراں وزیر صحت نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور اسپتال کو درپیش مسائل دریافت کیے ۔
اس موقع پر ڈاکٹر طاہر صغیر نے نگراں وزیر صحت کو بریفنگ بھی دی۔ ڈاکٹر سعد خالد نے ڈاکٹر طاہر صغیر کو اسپتال کو درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اسپتالوں کی بہتری اور عوام کو معیاری صحت کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں تاہم عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہم میں اب ڈاکٹرز و عملے کو بھی حکومت سندھ کے اقدامات کے مطابق مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔