سردار عبدالرحیم سے فنکشنل علما مشائخ ونگ سندھ کے وفد کی ملاقات

سردار عبدالرحیم سے فنکشنل علما مشائخ ونگ سندھ کے وفد کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے فنکشنل لیگ علماء مشائخ ونگ سندھ کے کنوینر مولانامحمد امین انصاری،شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، مولانا منظرالحق تھانوی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ۔۔

جس میں غزہ،فلسطین پر40دنوں سے جاری اسرائیلی خونی جارحیت کے خلاف عالمی برادر ی و مسلم حکمرانوں پر زور دیاگیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور غذائی و طبی و دیگر ضروریات پہنچانے کیلئے مصری بارڈر کو کھلوانے کیلئے مؤثر کرداراداکریں۔ ملت اسلامیہ تمام تر اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں