گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 49دکانداروں کا چالان

گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 49دکانداروں کا چالان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پیر کو انتظامیہ نے گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 49 دکانداروں کا چالان کرکے۔۔

 ان کے خلاف 2لاکھ 85ہزار500 روپے جرمانہ عائد کیا اور متعدد دکانداروں کو وارننگ بھی دی۔ ضلع کورنگی میں اشیائے خورونوش، مرغی، سبزی، گوشت، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے 5دکانداروں کا چالان 70 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلع جنوبی میں23دکانداروں کا چالان1لاکھ20 ہزار 500 جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلع وسطی میں 4دکانداروں کا چالان22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلع شرقی میں 3دکانداروں کا چالان25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلع غربی میں 7دکانداروں کا چالان26ہزار جرمانہ عائد کیا گیاجب کہ ضلع کیماڑی میں7دکانداروں کا چالان 22ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اشیا ئے خورونوش کو سرکاری نرخ نامہ پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے بلا رعایت کارروائی کریں۔ ا نہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اپنے ضلاع میںاقدامات کریں۔کمشنر نے کہا کہ عوام کو کسی بھی قیمت پر گرانفروشوں اور منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں