ٹریفک پولیس اورکمیونٹی پالیسنگ کراچی میں معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کراچی اور کمیونٹی پالیسنگ کراچی کے درمیان سی پی کے کے تحت نصب کیے گئے کیمروں کے ایکسس کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔
ان دستاویزات کی توثیق ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی اقبال دارا صاحب اور کمیونٹی پالیسنگ کراچی کے سربراہ مراد سونی کے دستخطوں سے کی گئی ۔