پولیس : غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن تیز ، انتخابات کا سکیورٹی پلان مرتب کرنیکی ہدایت

پولیس  :  غیر  قانونی  مقیم  افراد  کیخلاف  آپریشن  تیز ،  انتخابات  کا  سکیورٹی  پلان  مرتب  کرنیکی  ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور عام انتخابات کے پر امن انعقاد اور سیکورٹی کے حوالے سے جامع منصوبہ تیار کیا جائے ۔یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز اپنی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دیں۔

اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی، اینٹی اسمگلنگ مہم اور آئندہ عام انتخابات میں سیکورٹی کے حوالے سے غور کیا گیا۔اس موقع پر آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کو غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی اور مراکز برائے غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کے دوران آئی جی نے ہدایت جاری کی کہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد اور سیکیورٹی کے حوالے سے جامع منصوبہ تیار کیا جائے جب کہ غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے شناختی کارڈ،فیملی ٹری نادرا سے چیک کروائیں، صوبے میں جاری اینٹی اسمگلنگ مہم کو مزید تیز کریں جب کہ اسمگلنگ میں ملوث گروہوں،ان کے کارندوں اور سرپرستوں پر مضبوط ہاتھ ڈالیں۔ اس دوران اسمگلنگ کے خلاف عمدہ کارکردگی اور کریک ڈاؤن پر آئی جی سندھ نے ایس ایس پی شکارپور کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات کی مناسبت سے باقاعدہ فہرست تیار کی جائے ۔ زونل و رینج ڈی آئی جیز نے اجلاس میں زیر بحث ایجنڈے پر مختلف حوالہ جات اور اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں