محنت کش نوجوان کی پھندا لگاکرخودکشی

محنت کش نوجوان کی پھندا لگاکرخودکشی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں محنت کش نوجوان نے گلے میں پھندا لگاکرخودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر ڈی ،33نزد بلال مسجد کے قریب واقع ایک گھر میں پیر کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب پھندا لگی لاش کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور معائنے کے بعد لاش کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ او زاہد علی کے مطابق متوفی کی شاخت 23 سالہ ارباب کے نام سے ہوئی جو پیشے سے محنت کش تھا۔متوفی نے گھر میں رسی کی مددسے چھت کے پنکھے والے کنڈے میں پھندا لگاکرخودکشی کی تاہم فوری طور پر خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں