ٹیچر کے گھر واردات،چور 35لاکھ کا سامان لے اڑے
محراب پور(نمائندہ دنیا)چوروں نے ٹیچر کے گھر کا صفایا کر دیا،35 لاکھ روپے کاسامان لیکرفرار ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق مورو تھانے کی حدود محمدی کالونی میں استاد لطف اللہ بگھیو کے گھر سے چور لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔
لطف اللہ بگھیو کے مطابق وہ اہل خانہ کے ہمراہ رشتے دار کی شادی میں شرکت کے لیے حیدرآباد گئے ہوئے تھے کہ اس دوران گھر میں گھسنے والے چور تالے توڑ کر 1 لاکھ 30 روپے روپے نقدی ، 18 تولہ طلائی زیورات اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ،ان کے مطابق مسروقہ سامان کی مالیت 35 لاکھ روپے ہے ۔علاوہ ازیں متاثرہ استاد نے مطالبہ کیاہے کہ ایس ایس پی نوشہرو فیروز مورو پولیس کی نا اہلی کا نوٹس لیں اور ملزمان کو گرفتار کر کے نقدرقم اور سامان واپس دلائیں۔