اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ دو پٹرول پمپس سربمہر

اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ  دو پٹرول پمپس سربمہر

کنری(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کنری نے پٹرول پمپس پر چھاپے مارکر دستاویز مکمل نہ ہونے پر دو پمپس سیل کر دیے ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کنری راجیش کمار نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ولی محمد بلوچ کی ہدایت پر مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مارے ،اس دوران کنری پمپ اور بوسٹاں پمپس کے دستاویز نامکمل ہونے پر ان کو سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کنری راجیش کمار نے میڈیا کو بتایا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کی ہدایات پر کی جارہی ہیں اور دستاویز نامکمل ہونے پر دو پٹرول پمپس سیل کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف پمپس کی چیکنگ کا عمل جاری ہے اس دوران جو پمپ غیر قانونی ہونگے ان کو سیل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں