زیادہ اسٹریٹ کرائم والے علاقوں میں پولیس گشت بڑھایا جائے ،گورنر

زیادہ اسٹریٹ کرائم والے علاقوں میں پولیس گشت بڑھایا جائے ،گورنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صوبہ میں امن و امان کے اقدامات، کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمہ کی حکمت عملی ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ شہر قائد سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمہ کے لئے موثر حکمت عملی ضروری ہے ۔ پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ زیادہ اسٹریٹ کرائم والے علاقوں میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے ۔ نگراں صوبائی وزیر داخلہ کی گورنر سندھ کو امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔علاوہ ازیں گورنر سندھ نے ایکسپو سینٹر میں 17 ویں بلڈ ایشیا 2023 کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر چین کے قونصل جنرل بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں