کے الیکٹرک اور بلڈر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ بحال

کے الیکٹرک اور بلڈر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ بحال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک اور بلڈر کے خلاف ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانے کا نمٹایا جانے والا دعویٰ بحال کردیا۔

جسٹس محمود اے خان پرمشتمل بینچ نے عذر قبول کرتے ہوئے فوری سماعت کیلئے امتیاز آفندی کو کمشنر مقرر کردیا۔عدالت عالیہ نے ہدایت کی کہ تین ماہ میں شہادتیں ریکارڈ کرکے فیصلہ کردیا جائے ۔  وکیل نائلہ تبسم نے موقف اپنایاکہ 18سالہ حافظ زین العابدین 2006 میں گلبرگ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھاحافظ زین گھر میں پردے لگارہا تھا کہ راڈ بجلی کے ٹرانسفارمر سے ٹکرا گئی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں