قائم مقام شیخ الجامعہ اردوسے ٹاؤن ناظم گلشن اقبال کی ملاقات

قائم مقام شیخ الجامعہ اردوسے ٹاؤن ناظم گلشن اقبال کی ملاقات

کراچی (این این آئی) وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق سے ٹاؤن ناظم گلشن اقبال ڈاکٹر فواد ،نائب ٹاؤن ناظم اوردیگر عملہ نے ملاقات کی ۔

 ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے ٹاؤن ناظم کو یونیورسٹی ا ور اس کے ارد گرد کے بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔ٹاؤن ناظم نے یقین دہانی کرائی کہ جلد یونیورسٹی کے اطراف اور گیٹس پر اسٹریٹ لائٹس نصب کردی جائیں گی اور یونیورسٹی گیٹ کے سامنے سے کچرا کنڈی کو بھی ختم کر دیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں