کار سوار6سالہ بچے کی لاش اسپتال چھوڑ کر فرار

کار سوار6سالہ بچے کی لاش اسپتال چھوڑ کر فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کار سوار6 سالہ بچے راول کی لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ متوفی بچے کے جسم پر چوٹوں کے واضح نشان موجود ہیں۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح نا معلوم افراد 6 سالہ بچے کی لاش جناح اسپتال لائے ۔ اسٹریچر کی مدد سے لاش ایمرجنسی منتقل کی اور کچھ دیر بعد کار میں فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم کے بعد 6 سالہ راول کی وجہ موت کا تعین ہوگا۔ دوسری جانب جناح اسپتال کے باہر متوفی راول کے بھائی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی صبح دس بجے کے بعد سے لاپتہ تھا.جس کی تلاش جاری تھی ۔ کسی نے بتایا کہ جناح اسپتال میں دو افراد بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں، جس پر جناح اسپتال پہنچا اور یہاں اپنے چھوٹے بھائی کی لاش دیکھی، بچے کے بھائی سانول کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میرے بھائی کے ساتھ کیا ہوا ہے ، بھائی کے لاپتہ کی اطلاع ملی تب میں کام پر تھا۔ بچہ قیوم آباد کیا رہائشی تھا، جبکہ آبائی شہر لودھراں سے ہے .لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد چھیپا سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مشکوک افراد کی گاڑی کو شناخت کرلیا ہے گاڑی محمد رضا نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے ، ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں