مکلی کا تاریخی سرکاری اسکول لا تعداد مسائل کا شکار

مکلی کا تاریخی سرکاری اسکول لا تعداد مسائل کا شکار

ٹھٹھہ(نمائندہ دنیا)ضلع کونسل ٹھٹھہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹھٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے دفاتر کے ساتھ سب سے پرانا سرکاری پبلک اسکول مکلی لاتعداد مسائل کا شکار ہے۔ 400 طلباء و طالبات کیلئے بیٹھنے کیلئے کمرے کم ہیں۔۔

 اور آدھے بچے صحن میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ 18 گریڈ کی ہیڈ مسٹریس نے بھی اپنا آفس صحن میں بنایا ہے ۔ اسکول میں پینے کا پانی اور واش روم بھی نہیں جب کہ چوکیداراور خاکروب بھی نہیں ہیں جس کی وجہ سے اسکول میں گندگی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں۔ ہیڈ مسٹریس کی طرف سے اعلیٰ افسران کو بار بار درخواستیں کرنے کے باوجود اسکول کے مسائل حل نہیں ہورہے ۔ طلبا کے والدین نے سیکریٹری تعلیم ، ڈائریکٹر تعلیم سے گزارش کی ہے کہ اسکول میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔ یاد رہے کہ مکلی کے تاریخی پبلک اسکول میں شہر کی معروف شخصیات نے تعلیم حاصل کی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں