منشیات کے 5 بڑے نیٹ ورکس کو توڑ دیا ،ڈی آئی جی حیدرآباد

منشیات کے 5 بڑے نیٹ ورکس کو توڑ دیا ،ڈی آئی جی حیدرآباد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے کہا ہے کہ حیدرآباد زون سے 5بڑے منشیات کے نیٹ پکڑے گئے ۔ نیشنل ہائی وے اور سپرہائی وے پر اسمگلنگ کی روکھ تھام کیلئے حیدرآباد زون نے پکٹس قائم کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے کہا ہے کہ منشیات کے 5بڑے نیٹ ورکس کو توڑ دیا گیا جس میں اہم کردار گرفتار کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، مٹیاری سمیت دیگر شہروں میں منشیات فروخت کرنے والے کارندوں کو پکڑا ہے ۔اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام اضلاع کی پولیس کو کریک ڈاؤن کا حکم ہے جس کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے ۔حیدرآباد زون میں ڈھائی ماہ میں منشیات کے 753 مقدمات درج کر کے 884ملزمان گرفتار کئے ۔ حیدرآباد سمیت اطراف کے اضلاع میں گٹکا ماوا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر کے 902 مقدمات درج کئے گئے ۔حیدرآباد ، مٹیاری ، جامشورو ،ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع میں راتوں کو ناکے لگا کر چیکنگ کی جارہی ہے جس سے اسمگلنگ کی روک تھام میں نمایاں کمی آئی ہے ، شہری کسی بھی جرائم کی اطلاع فوری پولیس کو دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں