پولیس کارروائی میں21منشیات فروش گرفتار،چرس،گٹکابرآمد

پولیس کارروائی میں21منشیات فروش گرفتار،چرس،گٹکابرآمد

محراب پور(نمائندہ دنیا)پولیس نے مختلف کارروائیوں میں9منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور میں سی آئی اے پولیس، نیو جتوئی پولیس، نوشہرو فیروز پولیس اور دریا خان مری پولیس نے مختلف کارروائی میں لیاقت خاص خیلی کو 1100 گرام چرس، مولا بخش مری کو 550 گرام چرس۔۔

 جبار ملک اور محمد جمن کو 500 گرام چرس، شعبان راجپر کو 1100 ساشے ، شام داس کو 400 ساشے مضر صحت گٹکا، پان پراگ سمیت گرفتار کرکے منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ نوشہرو فیروز پولیس نے ایک مطلوب ملزم ندیم کھوسو کو گرفتار کیا ہے ۔دوسری جانب ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن نے اسپیشل ٹیم کے ہمراہ کاک بنگلہ گاؤں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رضوان ولد صدیق بھٹی، محسن ولد رفیق، گلزار ولد اختر رہائش کراچی کو گرفتار کرلیا جبکہ نعیم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات سمیت و دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ادھر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے شراب، چرس، گٹکا، نقدع اور موٹرسائیکل برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں