سیاہ کاری کے الزام میں نوجوان اغوا،ورثا کا احتجاج

سیاہ کاری کے الزام میں نوجوان اغوا،ورثا کا احتجاج

خانپورمہر (نمائندہ دنیا )خانپور مہر کے قریب سیاہ کاری کے الزام میں ملزمان نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے۔۔

ورثا نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج کیا۔خانپورمہر کے قریب گاؤں قطب دین شر کے رہائشی نوجوان کو مسلح افراد مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں نوجوان کو اغوا کر کے لے گئے ۔ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مبینہ طور پر ہمارے نوجوان کو بااثر افراد اٹھا کر لے گئے ہیں۔ ملزمان شبیر شر، نصیر شر، غفور شر، دھنی بخش، واحد شر اور دیگر نے رات گئے حملہ کیا اور فائرنگ کر کے ہمارے گھروں کو آگ لگا دی اور ہمارے نوجوان کو اغوا کر لیا۔خدشہ ہے کہ ملزمان ہمارے نوجوان کو قتل کر دیں گے ۔ مظاہرین نے ایس ایس پی ایس ایس پی گھوٹکی سے نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں