اسپتالوں کا نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے جا رہے ،نگراں وزیر صحت

اسپتالوں کا نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے جا رہے ،نگراں وزیر صحت

لاڑکانہ(نمائندہ دنیا)نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرسعد خالد نیاز نے کہا کہ اسپتالوں سے دواؤں کی چوری اور دیگر مسائل کا حل ایک بہتر نظام سے ہی ممکن ہوگا۔ چانڈکا میڈیکل کالج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔

 انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامی بورڈ کے مسائل صرف لاڑکانہ میں نہیں اورکافی جگہوں پر بھی ہیں، جب ہماری توجہ بنیادی صحت پر جائے گی تو کارکردگی بہتر ہوگی۔ اسپتالوں میں مریض زیادہ اورادویات کی کمی اس لیے ہے کہ نظام ایسا نہیں بنا ہوا جو دواؤں کی چوری کو روک سکے ،ہم اسپتالوں کا نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے جارہے ہیں ، اسپتالوں کا موجودہ نظام بہت غلط ہے ۔ ایڈہاک پر چیزیں چل رہی ہیں، ہمیں نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔ نگراں صوبائی وزیر صحت نے ویمن اسپتال میں صفائی ستھرانی نہ ہونے ، بیڈ شیٹس پر مریضوں کا خون لگے ہونے سمیت دیگر بدانتظامی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیڈز پر صرف چادر ہی بچھا دیں تو کیا ہو جائے گا؟ اگر اسپتالوں میں کارکردگی کو ٹھیک کریں گے تو فنڈ ریلیز کرونگا ورنہ ایک پیسہ نہیں دونگا ۔ نگراں وزیر صحت نے شیخ زید ویمن اسپتال میں زیر علاج خواتین کی حالت دیکھ کر انتظامیہ سے کہا کہ میں نے بھی اوپر جانا ہے اورآپ نے بھی اوپر جانا ہے کیا جواب دیں گے ؟ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں