سرکاری گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال روکنے کیلئے کمیٹی قائم

سرکاری گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال روکنے کیلئے کمیٹی قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نگراں سندھ حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے غیرقانونی استعمال کوروکنے کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ۔

 2007سے اب تک کتنی گاڑیاں کس کس کے استعمال میں رہی اس حوالے تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔ اس حوالے سے صوبائی محکموں سے 2007سے رکارڈ طلب کرلیاگیا سابق وزرا، افسران و غیر متعلقہ افراد سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کے لئے فائنل نوٹس جاری کیاجائے گا کمیٹی افسران کو سات دنوں کے اندر گاڑیوں کی واپسی کے لیے حتمی نوٹس جاری کرے گی گاڑیاں واپس نہ کرنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی سفارش کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں