مختلف حادثات میں2مزدوروں سمیت 5جاں بحق

مختلف حادثات میں2مزدوروں سمیت 5جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرین کی ٹکر،لکڑی کا بنڈل سر پر گرنے اور لفٹ سے گرکر2 مزدورں سمیت 3 افرادجاں بحق ہوگئے جب کہ گھر،نالے ، پارک اور سڑکوں سے 5 افراد کی لاشیں ملی ۔

 تفصیلات کے مطابق لانڈھی ریلوے اسٹیشن کی حدود اسٹیل مل پل کے نیچے ریلوے لائن پر ٹرین کی زد میں آکر ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 18 سالہ رحیم کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی اس ہی علاقے کا رہائشی تھا۔ شیرشاہ کے علاقے گلبائی مزار کے عقب میں واقع لکڑی کے گودام میں کام کے دوران سر پر لکڑی کا بنڈل لگنے سے مزدور شدید زخمی ہوگیا جو دوران علاج دم توڑ گیا ، اسپتال میں متوفی کی شناخت 30 سالہ زبیر کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعہ اتفاقیہ طور پر رونما ہوا ہے ، متوفی لیاری کا رہائشی تھا۔ادھرماڑی پورکے علاقے ہاکس بے مشرف کالونی کے قریب واقع ایک کمپنی میں کام کے دوران لفٹ سے گرکر مزدور جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی جہاں مزدور کی شناخت 26 سالہ صدام کے نام سے ہوئی۔علاوہ ازیں شاہ فیصل کالونی نمبر ایک مدینہ مسجد کے قریب مکان نمبر 198 سے تعفن اٹھنے پر اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی کئی عرصے سے بیمار اور اکیلا رہتا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں