سندھ اور تھائی لینڈ کے محتسب اداروں میں مفاہمت

سندھ اور تھائی لینڈ کے محتسب اداروں میں مفاہمت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر نے کہا ہے کہ سندھ کے محتسب اور تھائی لینڈ کے چیف محتسب عوامی شکایات کے حل، گڈ گورننس، استعداد کار میں اضافے اور محتسب شپ کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے تھائی لینڈ کے چیف محتسب،آئی او آئی ایشین ریجن کے صدر سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ریونگ پروونس ریڈ کراس چیپٹر کی صدر مسز نیپا سوانسوجریٹ، ڈپٹی تھائی لینڈ قونصل جنرل مسز سری پورن ٹنٹی پنیا تھیپوبھی شریک جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی معاونت صوبائی محتسب اعجاز علی خان، ان کی مشیر ریحانہ میمن، سیکریٹری صحت ڈاکٹر منصور اور دیگر نے کی۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ایم او یو پر دستخط کرنے پرسندھ اور تھائی لینڈ کے محتسب اداروں کی بصیرت انگیز اقدام کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں