موٹروے پولیس کو ٹریفک مینجمنٹ پلان بنانے کاحکم

موٹروے پولیس کو ٹریفک  مینجمنٹ پلان بنانے کاحکم

خانپورمہر (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر گھوٹکی آغا شیر زمان نے کہاہے کہ ضلع گھوٹکی کی شوگر ملز 15 روز کے دوران آبادگاروں کو گنے کا معاوضہ ادا کریں گی۔۔

موٹروے پولیس افسران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ آغا شیر زمان کی زیر صدارت ان کے دفتر میں کرشنگ کے دوران آبادگاروں اور ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس اور شوگر ملز انتظامیہ مشترکہ ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں