وڈیرے نے 12سالہ بچی پر کتے چھوڑ یے

 وڈیرے نے 12سالہ  بچی پر کتے چھوڑ یے

محراب پور(نمائندہ دنیا)بااثر وڈیرے نے معصوم بچی پر کتے چھوڑ دیے ، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔اطلاعات کے مطابق کچے کے علاقے لغاری پولیس تھانے کی حدود گاؤں پرانا گچیرو میں با اثر وڈیرے فوٹو خان مہر نے مبینہ طور پر حاجن خان مہر کی 12 سالہ بیٹی ماہرہ مہر پر کتے چھوڑ دیے ،جس سے بچی لہو لہان ہوگئی جسے مورو اسپتال منتقل کیا گیا۔

متاثرہ بچی کی والدہ نجمہ مہر کے مطابق وڈیرے فوٹو خان مہر نے اپنے بھتیجوں منظور مہر اور کاشف مہر کے ساتھ ملکر بیٹی پر کتے چھوڑے جب کہ گاؤں کے لوگوں نے آکر بچی کو بچایا ۔انہوں نے اپیل کی کہ پولیس ہمیں انصاف فراہم کرے اور ملزموں کو گرفتار کرے ۔ دوسری طرف ایس ایچ او کرشن لعل اسپتال پہنچے اورمتاثرہ بچی کے والدین سے ملاقات کرکے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں