لاڑکانہ ،سندھی ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب
لاڑکانہ(بیورورپورٹ)3 دسمبر کو منائے جانے والے یوم ثقافت سندھ کے حوالے سے شہر کے گورنمنٹ نصرت بھٹو گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ میں ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز عبدالوحید چانڈیو، سابق ڈائریکٹر ریجنل کالجز لاڑکانہ اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج جیکب آباد کے موجودہ پرنسپل پروفیسر احمد بخش بھٹو ، کالج کی پرنسپل ثمینہ ابڑو سمیت طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔