SCWomenInTechکی فاتحین کا اعلان

 SCWomenInTechکی فاتحین کا اعلان

کراچی(پ ر)اسٹینڈرڈ چارٹر ڈ بینک پاکستان لمیٹڈنے انووینچرز گلوبل (پرائیویٹ) لمیٹڈکے اشتراک سے #SCWomenInTech Cohort 5 کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ #SCWomenInTech ٹیکنالوجی پر مبنی پروگرام ہے۔۔

 جسے انٹریپرینیورشپ میں صنفی نمائندگی کو فروغ دینے کے ساتھ خواتین کی مالی شمولیت پر زور دینے کی غرض سے تیار کیا گیا ہے ۔اس موقع پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان شیخ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ تمام کاروباری خواتین ہمارے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ عوام کے لیے روزگار اور شمولیت کے بہتر مواقع بھی پیدا کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں