جذباتی نعروں سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی،علامہ شبیر میثمی

جذباتی نعروں سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی،علامہ شبیر میثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان آج بھی عوام کا اولین انتخاب ہے ملک و قوم کی فلاح کے لیے ہمارے کارکنان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

اسلامی تحریک پاکستان کے ذمہ داران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی پالیسی موجود نہیں مختلف نعروں سے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ،جذباتی نعروں سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں