لندن اردو وائس کے عنوان سے سیشن

 لندن اردو وائس کے عنوان سے سیشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز’’لندن اردو وائس‘‘ کے عنوان پر اجلاس منعقد ہوا جس میں دیار غیر میں مقیم شہباز خواجہ کی کتاب ’’گریز‘‘ کی رونمائی کی گئی ۔۔

جس کی صدارت افتخار عارف نے کی جبکہ معروف صحافی مجاہد بریلوی، عارف وقاراور نجمہ عثمان نے اظہارِ خیال کیا۔اس موقع پر صدر مجلس افتخارعارف نے کہاکہ شاعر اپنی زبان کا ہوتا ہے اسے کسی علاقے کے ساتھ منسوب کرنا غیر مناسب ہے ۔ ایک انسان چاہے کسی خطے میں بھی مقیم ہو اس کا ادبی قداس کے کام کی مرہون منت ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں