الخدمت کے تحت 500 بچوں میں ایجوکیشنل کٹس تقسیم

الخدمت کے تحت 500 بچوں میں ایجوکیشنل کٹس تقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) الخدمت ’’آرفن کیئر پروگرام ‘‘کے تحت دوسرے مرحلے میں لیاری کلسٹرکے 500 باہمت یتیم بچوں میں ایجوکیشنل کٹس تقسیم کردی گئیں ،بچوں کو اسٹیشنری کی خریداری کیلئے رقوم بھی دی گئیں۔

لیاری کے ہال میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبدالرشید تھے ۔ تقریب میں ڈائریکٹرالخدمت آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین،نائب امیر ضلع جنوبی جواد شعیب، اسسٹنٹ منیجر آرفن کیئر پروگرام محمد ہارون شاہد ،بچوں کی ماؤں ، سرپرستوں اور شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید عبد الرشید نے کہا کہ الخدمت یتیم بچوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنے میں مصرف ہے ۔ہاہمت یتیم بچوں کی ماہانہ بنیاد پر ان کے گھروں پر کفالت کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں یتیم بچوں کے ساتھ روا رکھے جانے والا سلوک افسوسناک ہے تاہم الخدمت ان کی تعلیم وتربیت اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے جدو جہد کر رہی ہے ، وہ قابل تحسین عمل ہے ۔ یوسف محی الدین نے کہا کہ اس وقت 1700 یتیم بچوں کی کفالت ان کے گھروں پرکر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی خواہش ہوتی ہے کہ نئی کتابوں کے ساتھ ان کو نیا اسکول بیگ و دیگر اشیا ملیں ،ایجوکیشنل کٹس کی تقسیم کا مقصد ان بچوں کی اس خواہش کی تعمیل کرنا ہے ۔ جواد شعیب نے کہا کہ یتیم باہمت بچے ملک کا روشن مستقبل ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں