عوام کو دھوکہ دیکر کروڑوں لوٹنے والا ملزم اشتہاری قرار

عوام کو دھوکہ دیکر کروڑوں لوٹنے والا ملزم اشتہاری قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیشل جج بینکنگ کورٹ کراچی میں کریک مرینہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔

اسپیشل جج بینکنگ کورٹ نے لوگوں کودھوکہ دے کرکروڑوں روپے لوٹ کر فرارہونے والے ملزم نسیم شہزادکواشتہاری قرار دے دیاہے ۔عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادکی تفصیلات پیش کی جائیں۔ملزم کی تصویرکے ساتھ اخبارات میں اشتہارشائع کرائے جائیں۔ملزم کے خاکے اسکے گھر دفتراور دیگرجگہوں پرچسپاں کئے جائیں۔ ملزم نے لوگوں سے بکنگ کے نام پرکروڑوں ہتھیائے اور ملک سے فرارہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں