ٹرین سے کٹ کرنوجوان زخمی، حادثات میں دو جاں بحق

 ٹرین سے کٹ کرنوجوان زخمی، حادثات میں دو جاں بحق

پڈعیدن، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) پڈعیدن ریلوے پھاٹک کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی زد میں آکر نوجوان ہاتھ پاوں کٹ جانے سے شدید زخمی ہوگیا۔

پڈعیدن ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے لائن عبور کرنے والا 27سالہ محمد وسیم ولد محمد سلیم کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی زد میں آکر ہاتھ اور پاوں کٹ جانے کے باعث شدید زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع پر پڈعیدن ریلوے پولیس نے پہنچ کر شدید زخمی نوجوان کو پڈعیدن اسپتال منتقل کردیا۔ محراب پور میں ٹریفک حادثات میں نوجوان اور بچی جاں بحق جب کہ ڈرائیور اور بچی زخمی ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق بھریا روڈ تھانے کی حدود میں گاؤں جات خان راجپر کا رہائشی 15 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد سرفراز عرف بلو راجپر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی ،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔اسی طرح خان واہن تھانے کی حدود ملاح محلے میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 7 سالہ عالیہ بنت جمیل احمد سیال اور 3 سالہ آمنہ سیال پر رکشا چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں عالیہ سیال موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ آمنہ سیال زخمی ہوئی ۔ پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے ۔ ادھر اکری میں موٹر سائیکلوں میں تصادم کے دوران 3 افراد زخمی ہوگئے ،جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔اطلاعات کے مطابق اکری پولیس تھانے کی حدود میں گاؤں جعفر خان جلالانی کے پاس دو موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اکری کا رہائشی ڈرائیور نذیر شر اور دو نوجوان زخمی ہوگئے ۔اکری پولیس کے مطابق زخمیوں کو اکری اسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں سے نواب شاہ منتقل کیا گیا۔ پنو عاقل میں پسند کی شادی کے معاملے پر خالدی برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ،تمام زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا،زخمیوں میں عبدالحئی خالدی، عبدالحفیظ خالدی،شرف الدین خالدی ودیگر شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق گروپوں میں تصادم پسند کی شادی کی وجہ سے ہوا جب کہ اس دوران فائرنگ بھی کی گئی ۔ علاوہ ازیں پنو عاقل کے نواحی علاقے میں موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشے میں ٹکرہوگئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کرد یاگیا ،زخمیوں میں شاہ محمد ولد جان محمد،صدام حسین ولد قمر الدین کورائی، عبدالرحمن ولد انور علی انڈ ھڑ اور ریحان علی ولد حق نواز انڈ ھڑ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں