ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج

ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں کا شکوہ کرتے ہوئے متاثرہ امیدوار وں نے ڈاؤ یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کیا، ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے مظاہرین نے ایم ڈی کیٹ انتظامیہ اور پیپر لیک مافیا کے خلاف شدید نعرے بلند کیے ۔

احتجاج میں متاثرہ امیداروں کے ساتھ ان کے والدین نے بھی شرکت کی،امیدواروں نے شکوہ کیا کہ پرچہ آؤٹ کرنے والے مافیا کے خلاف کاروائی کیے بغیر دوبارہ پیپر لینا ان کو خود موقع دینے کے برابر ہے ،پیپر لیک میں ملوث افراد کے خلاف ایم ڈی کیٹ ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائے ، شفافیت برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ ایم ڈی کیٹ منعقد کروائے جائیں،ورنہ گورنر ہاؤس جاگر امید کی گھنٹی بھی بجائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں