شہری آفتاب احمد کی گاڑی 3ہفتے بعد بھی برآمد نہ ہوسکی

شہری آفتاب احمد کی گاڑی 3ہفتے بعد بھی برآمد نہ ہوسکی

کراچی(کرائم رپورٹر)ناظم آباد کے رہائشی کی چوری ہونے والی کار تین ہفتوں بعد بھی برآمد نہیں کی جاسکی۔

 مقدمے کے اندراج کے باوجود پولیس تاحال کار کا سراغ لگانے میں ناکام ہے ، متاثرہ شہری آفتاب احمد نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سے گاڑی برآمد کرانے کی اپیل کردی ۔تفصیلات کے مطابق 9اور 10نومبر کی درمیانی شب آفتاب احمدولد نواب علی کے مکان نمبر 9/7ناظم آبادنمبر3میں کھڑی سفید رنگ کی کرولا گاڑی نامعلوم افراد چوری کرلے گئے جس کی ایف آئی آرناظم آبادتھانہ میں درج کرادی گئی ،تاہم پولیس ابھی تک گاڑی برآمد کرانے میں ناکام ہے ۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے مقدمے کے اندراج کے باوجود تاحال گاڑی برآمد نہیں کی جاسکی۔ متاثرہ شہری آفتاب احمد نے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر اور آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی گاڑی برآمد کرایاجائے ۔دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق اے پی ایل سی لیاقت آباد کو واقع کی اطلاع کردی گئی ہے اور اس کی تحقیقات کررہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں