ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کااہتمام

ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کااہتمام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ویو پر کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) پروگرام سندھ کی جانب سے ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

جس کا مقصد معاشرے میں انفرادی سطح پر ایچ آئی وی،ایڈز کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ایچ آئی وی ،ایڈز سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کرنا تھا،آگاہی واک میں سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں،ضلعی صحت کے افسران ، نرسنگ کالج کے طلبا،یونیسیف اور فلاحی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی،ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے شرکاء نے نعرے بلند کیے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سی ڈی سی سندھ ڈاکٹر سکندر میمن نے کہا کہ ایچ آئی وی ،ایڈز سے متاثرہ شخص شرمندگی کے باعث اپنا علاج نہیں کرواتا جس سے صورتحال مزید خراب ہوجاتی ہے ۔ایچ آئی وی، ایڈز صرف متاثرہ شخص سے جنسی روابط سے نہیں ہوتی،بلکہ یہ مرض استعمال شدہ سرنجوں،جراحی آلات و طبی سازو سامان کے ذریعے بھی منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ،ایچ آئی وی/ایڈز کی اسکریننگ لازمی کروائے ،تاکہ ہر فرد کو اپنے ایچ آئی وی /ایڈز اسٹیٹس کا علم ہو، ایچ آئی وی /ایڈز کا مریض علاج کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی گزارسکتا ہے ،جسم میں اس مرض کے ہونے کا علم نہ ہونا سب سے بڑا خطرہ ہے ، سی ڈی سی سندھ میں 2005 سے 2023 تک ایچ آئی وی ایڈز کے 20 ہزار 3 سو مریض رجسٹرڈ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں