الیکشن کمیشن ایک جماعت کی نوکری کرتا نظر آرہا ہے ،عمران اسماعیل

 الیکشن کمیشن ایک جماعت کی نوکری کرتا نظر آرہا ہے ،عمران اسماعیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ۔۔۔

 استحکام پاکستان پارٹی کے جی ڈی اے اور ایم کیوایم سے روابط ہیں چیف الیکشن کمشنر ہمارے اعتراضات سنناچاہیں توبتانے کو تیار ہیں ،نئی حلقہ بندی میں مسائل ہیں کئی حلقوں پر لگتاہے کہ کسی کو گفٹ کردی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیدار کارکنان کی آئی پی پی میں شمولیت کے موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ پورے سندھ کو سندھی ثقافتی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں،بھٹ شاہ و دیگر ہمارے بزرگوں نے شاندار ثقافت ہمیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سے سات سو سیاسی ورکرز آج آئی پی پی میں شامل ہورہے ہیں ۔آئی پی پی میں شامل ہونے والے تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو ویمن ونگ کی صدر نامزد کیا گیا ،فیروز شیخ کو سینئر نائب صدر سندھ نامزد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک جماعت کی نوکری کرتا نظر آرہا ہے اور چیف الیکشن کمشنر اس جماعت کے ممبر لگتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں