پولیس اہلکار نے مسافروں کو لٹنے سے بچالیا

پولیس اہلکار نے مسافروں کو لٹنے سے بچالیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گارڈن چڑیا گھر کے قریب پولیس اہلکار نے بس میں موجود مسافروں کو لٹنے سے بچالیا، دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ایک زخمی ملزم سمیت دو ڈاکو پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام 20نمبر بس میں لوٹ مار جاری تھی نشے کے عادی شخص نے موٹرسائیکل سوار نبی بخش پولیس اسٹیشن میں تعینات اہلکار علی مراد کواطلاع فراہم کی۔ علی مراد نے موٹرسائیکل سڑک پر لگائی اور دوڑ لگاتے ہوئے 20نمبر بس میں سوار ہوگیا۔لیڈیز کمپاؤنڈ میں پولیس اہلکار کو موجود پاکر ڈاکو نے اہلکار کے سر پر ہتھیار تان لیا۔ پولیس کے پہنچتے ہی مسافروں نے بھی ہمت کا مظاہرہ کیا اور واردات کو ناکام بنایا ۔علی مراد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک زخمی ڈاکو عمر اوراسکے ساتھی اعجاز کو دبوچ لیاگیا۔ایس ایس پی سٹی امجد حیات کے مطابق زخمی ڈاکو عمر کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ادھر ایس ایچ او نبی بخش نے پولیس کانسٹیبل علی مراد کو بہادری کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعام سے نوازا ہے ۔ پولیس نے علی مراد نامی اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں