منگھوپیر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،3گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، سر مستانی محلہ اور مشکی پاڑہ میں چھاپے ، تین بڑے منشیات فروش پکڑے گئے ۔ لاکھوں روپے مالیت کی چرس اور نقدی برآمد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق غربی پولیس کے مطابق منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں منصوبہ بندی کے ساتھ کارروائیاں کیں۔ کارروائیاں انٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات کی بنیاد پر سرمستانی محلہ اور مشکی پاڑہ میں کی گئیں مذکورہ علاقوں میں انتہائی خفیہ انداز میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی سے متعلق اطلاعات پولیس کو موصول ہوئی تھی۔ ایس ایچ او منگھوپیر سب انسپکٹر ماجد علوی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش آصف ، سلیم اور یاسر کو گرفتار کیا ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد ہوئی ملزمان بڑے پیمانے پر منشیات کی سپلائی اور انتہائی خاموشی سے منشیات فروخت کرنے والے نیٹ ورک کے اہم کارندے ہیں ۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں جبکہ ملزمان کے موبائل فون کی مدد سے دیگر منشیات فروشوں اور خریداروں سے متعلق فہرست تیار کی جارہی ہے ۔