اورنگی ٹاؤن ڈکیتی ، ایس ایس پی ویسٹ عدالت طلب

اورنگی ٹاؤن ڈکیتی ، ایس ایس پی ویسٹ عدالت طلب

کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کے کیس میں 12 دسمبر کو ایس ایس پی ویسٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے۔۔

 کہا کہ ڈکیتی سے پہلے ہی ایس ایس پی ویسٹ کو ڈی آئی جی اور ایس ایچ او پیرآباد نے بتادیا کہ ڈکیتی ہونے والی ہے اور ایس ایچ او پیرآباد وہ افسر ہیں جو خود انکوائری میں شامل ہیں اور ڈکیتی میں بھی ملوث ہیں۔انکوائری کسی ایماندار افسر سے کرائی جائے ۔ڈی ایس پی کمال نسیم نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی نے بھی نہیں بتایا کہ کہ کونسے علاقے کی پولیس ریڈ کے لئے جا رہی ہے ،عدالت نے تفتیشی افسر کو مقدمے کا متن پڑھنے کی ہدایت کی۔ایف آئی آر میں ہے کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5 ای تاجر کے گھر میں ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت دیگر ملزمان نے رات 9بجکر 11منٹ پر گھس کر 2کروڑ روپے لیے اور واردات کے دوران موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سمیت 70 سے 80 تولہ سونا چوری کیا گیا ۔ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ ملزمان اظہار،کامران،شاہ رخ،سید سہیل،محمد ناصر اور ڈی ایس پی عمیر طارق کو 28نومبر کو گرفتار کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ ڈی آئی جی نے انکوائری میں بتایا کہ ایس ایچ او پیرآباد نے 1کروڑ پانچ لاکھ اور موبائل فونز ایس ایس پی کو واپس کردئیے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں